وزیر اعظم کی پارٹی رہنماؤں کو اخترمینگل سے رابطہ کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان -فائل فوٹوحکومت نے اپنے سابق اتحادی اخترمینگل سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا۔اتحادیوں کے خدشات دور کرنے کےلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم بی این پی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں اسپیکراسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزرا اسدعمر، پرویزخٹک، بابراعوان اوردیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بی این پی کے مطالبات پراب تک ہونی والی پیشرفت پروزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماوں کوہدایات دیتے ہوئے بی این پی مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پرمذاکراتی کمیٹی بی این پی سے رابطہ کرے گی اورتحفظات دورکرنے کی کوشش کرےگی۔
مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک،اسدعمراوراسد قیصرشامل ہوں گے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ لاجز میں اخترمینگل سے ملاقات کی تاہم یہ ملاقات بھی بے سود ثابت ہوئی۔
صادق سنجرانی نے اختلافات دورکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
اختر مینگل نے چیئرمین سینیٹ کو یقین دہانی کرانے سے معذرت کرلی اور اپنے تحفظات سے صادق سنجرانی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔